Soban Attari is a well known motivational and Islamic speaker and Social Media Influencer.

Gallery

Contacts

Canal bank housing Scheme, Lahore Punjab Pakistan

sobanattari@gmail.com

+92-304-141-7972

Uncategorized

نتیجہ آپ کا دن رات کی محنت اور قربانیوں کا خود اعلان کر دے گا

آپ جو ہیں اور جو بننا چاہتے ہیں اس میں فرق “توجہ” کا ہے ۔ فوکس( توجہ)، اہم ترین چیز ہے جو کہ، شخصیت سازی کے ہر پہلو کو تڑکا لگا دیتی ہے ۔ لاپرواہی میں کیا ہوا کام نہ مزا دیتا ہے اور نتیجہ بھی ڈھنگ کا نہیں آتا۔ آپ کو پسند ہے یا نہیں، یہ matter نہیں کرتا ۔اگر کام ضروری ہے تو کھینچ کہ توجہ کو وہاں لائیں۔ آپ انسان ہیں! بہت سی چیزوں پہ آپ کو اختیار دیا گیا ہے ۔کچھ عرصہ لگاتار اس کام کو کریں گے جسم عادی ہو جائے گا۔ ایک دفعہ روٹین بن گئی تو خودبخود سب ہوتا جائے گا ۔ ڈسپلن کی آسان ترین تعریف ہی یہی ہے کہ آپ کا دل نہیں چاہ رہا صبح جلدی اٹھ کہ عبادت، ایکسرسائز ، یا کام پہ جانے کو ، لیکن پھر بھی سب کچھ ، اس انداز سے کرتے ہیں جیسے آپ کا جنون ہو ۔ وہ کام آپ کو بظاہر ابھی کوئی فائدہ بھی نہیں دے رہا لیکن آپ کو اس سے کوئی غرض ہی نہیں ہے ۔ بس کرنا ہے ! کر کہ دکھانا ہے ! ۔۔ بجلی کا بلب بنانے والے ، ایڈیسن کی نو سو نناوے 999 ناکامیاں ،کسی نے دیکھی تک نہیں. ہزارویں بار ، جب بلب روشن ہو گیا ، سب نے خوشیاں منائی ۔

آپ خاموش رہیں، نتیجہ خود چیخ چیخ کہ اعلان کر دے گا۔ دن رات کی محنت اور قربانیوں کا گواہ آپ کا رزلٹ ہو گا ۔ ہر ناکامی failed attempt درحقیقت جیت کی طرف بڑھتا ہوا ایک قدم ہوتا ہے ۔ مت دیکھو منزل کتنی دور ہے ! ڈر جاو گے ۔ بس آہستہ آہستہ ، ایک قدم کے پیچھے دوسرا اٹھاتے رہو ،یہ تو آسان ہے نا ! بس رکنا نہیں. تھوڑی دیر لگ جائے گی لیکن منزل مل جائے گی

Author

Arslan Ali

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *